ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : لنڈن برڈج کے پاس سرنگ اور فلائی اوور کی تعمیر میں آئی آر بی کی زبردست کوتاہی - ایک دوسرے کے ساتھ نہیں جڑ رہی ہے سڑک

کاروار : لنڈن برڈج کے پاس سرنگ اور فلائی اوور کی تعمیر میں آئی آر بی کی زبردست کوتاہی - ایک دوسرے کے ساتھ نہیں جڑ رہی ہے سڑک

Wed, 13 Jul 2022 19:52:20    S.O. News Service

کاروار 13 / جولائی (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے فور لین توسیعی منصوبہ کے لئے ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی ضلع بھر میں جو غیر سائنٹفک کام انجام دے رہی ہے اور اس سے جو حادثات ہوتے ہیں اور برسات کے موسم میں عوام کو جو مصیبتیں بھگتنی پڑتی ہیں ان سب کوتاہیوں کو پیچھے چھوڑنے والی ایک انتہائی بھیانک غلطی کاروار سے سامنے آئی ہے ، جسے تعمیراتی ٹھیکیدار کمپنی کی کوتاہی نہیں بلکہ سب سے بڑی احمقانہ حرکت کہا جا رہا ہے ۔ 
    
معاملہ کاروار لنڈن برڈج کے پاس سرنگ اور فلائی اوور کی تعمیر کا ہے جہاں سرنگ اور فلائی اوور کا راستہ آپس میں نہ جڑتے ہوئے الگ الگ ہوگیا ہے ۔  اصل میں سرنگ سے گزرنے والی  سڑک  کو فلائی اوور کی سڑک سے جڑنا چاہیے مگر دائیں طرف سرنگ کا راستہ ہے اوربائیں طرف پانی کے نالے پر فلائی اوور سے پہلے جو پل تعمیر کیا گیا ہے وہ سرنگ کے راستے سے ہٹ کر کچھ دوری پر تعمیر ہوا ہے ۔ اس طرح اب اگر سڑک جڑتی ہے تو یہاں ہائی وے بالکل سیدھا رہنے کے بجائے پل سے سرنگ میں جانے آنے کا راستہ گھماو والا بن جاتا ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ سیریل حادثے ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ۔ 


Share: